صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔چینی صدر نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں صدر آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا ہوں اور مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کی اہمیت کو اجاگر کیا۔صدر شی نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے عزم پر زور دیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں اُنکے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔