حج 10 لاکھ 75 ہزار اور 11 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا: چوہدری سالک

Nov 11, 2024 | 20:07

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ حج 10 لاکھ 75 ہزار اور 11 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج کوٹہ 50،50  فیصد ہے، 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ وفات پاجانے والے حاجی کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے امداد دی جائے گی.گزشتہ سال حج انتظامات بہت بہترین تھے. حج انتظامات کے حوالے سے مکمل تیاری کر رہے ہیں. حج 10 لاکھ 75 ہزار اور 11 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا۔چوہدری سالک نے کہا کہ درخواست گزار درخواست کے وقت 2 لاکھ روپے جمع کروائے گا. قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے. بقیہ رقم حج پر جانے سے قبل ادا کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں