ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کےرہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ میں صوبے کی موثرنمائندگی نہ ہونے کے باعث وزیراعلیٰ اوران کی کابینہ کے ارکان کواسلام آباد جانا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں انفراسٹرکچر اورانسانی وسائل کی ترقی کے لئے فنڈز درکار ہیں جس کے لئے وفاق کا تعاون اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بلوچستان حکومت کودرپیش سے آگاہ کیا جائے گا۔