بھارتی ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں وفاداری تبدیل کرنے پر سولہ ارکان کونااہل قراردے دیا گیا،ارکان کی اسمبلی میں داخلے کی کوشش پرشدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نااہل ارکان میں سے گیارہ کا تعلق بی جے پی جبکہ پانچ آزاد ارکان ہیں۔ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد نااہل ارکان کواجلاس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔نااہل ارکان نے زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکا جس پراسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ جس کے بعد پانچ ارکان اسمبلی کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نااہل ارکان کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لینے دیا گیا۔ تاہم وزیراعلٰی کرناٹک اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن