افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے،ان کا کہنا ہےکہ طالبان کے ساتھ سرکاری سطح پربھی مذاکرات شروع کریں گے۔ 

حامد کرزئی نے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد ملک میں نو سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔ افغان صدرکے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات کا یہ سلسلہ غیر رسمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رابطے غیر سرکاری سطح پر ذاتی نوعیت کے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ عندیہ بھی ظاہر کیا کہ طالبان کے ساتھ سرکاری سطح پربھی مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کو امن کونسل کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس کونسل کے قیام کا مقصد طالبان کے ساتھ باقاعدہ اور منظم مذاکرات کرنا ہے۔اس انتخاب پر صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ امن کونسل مکمل ہوگئی اور اب باقاعدہ طور پر کام شروع کیا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن