چلی میں سونے کی کان میں پھنسے تینتیس کارکنوں کے رشتہ داروں نے ان کی باحفاظت واپسی کےلیے خصوصی دعائیہ سروس کا اہتمام کیا۔

اس خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام چلی کے مرکزی کیتھولک چرچ میں کیا گیا۔تقریبا دوماہ سے کان میں پھنسے کان کنوں کے اہل خانہ اوررشتہ داروں نے ان کی واپسی اورصحت کے لیے دعا کی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیرہ اکتوبرسے کان میں پھنسےکارکنوں کو باہرلانے کاعمل شروع ہوجائے گا۔ کان کنوں کو ایک ایک کرکے باہرلایا جائے گا

ای پیپر دی نیشن