بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسافروں سے بھری بس دریا میں گرنے سےایک شخص ہلاک جبکہ چالیس سے زائدلاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کاکام جاری ہے

بس میں پچاس کے قریب مسافر سوار تھے۔ حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر نے بتایا کہ بس ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے سوار جارہی تھی کہ اچانک دریائے تراگ میں گرگئی۔ بنگلہ دیشی بحریہ اور فائر بریگیڈ پر مشتمل امدادی ٹیموں نے ایک لاش برآمد کرلی ہے اور سات افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔ جبکہ ڈوبنے والی بس اورچالیس سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا میں اونچی لہروں کے باعث تلاش کا کام متاثر ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن