بھارت نےپاکستان کو کامن ویلتھ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں تین گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستانی ٹیم میڈلزکی دوڑ سے باہر ہوگئی۔   

Oct 11, 2010 | 07:27

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمزکے ہاکی ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو چارکے مقابلے میں سات گول سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سندیپ سنگھ اورسکھویندرسنگھ نے دو، دو بارگیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔ بھارت نے پہلے بیس منٹ میں ہی تین گول کرکے پاکستانی ٹیم پرزبردست دباؤ ڈال دیا جس کا نتیجہ پاکستانی ٹیم کی شکست کی صورت میں نکلا۔ پاکستان کی جانب سے شکیل عباسی، محمد عمران، محمد رضوان اور ریحان بٹ نے ایک، ایک گول کیا۔ اس ناکامی کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑسے باہر ہوگیا حالانکہ اس نے گزشتہ گیمزمیں سلورمیڈل جیتا تھا۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ اورآسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگی۔
مزیدخبریں