پشتو فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بدرمنیر کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے ۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار بدر منیرانیس سو چالیس میں سوات میں پیدا ہوئے۔ ماضی کے مشہور اداکار لیجنڈ وحید مراد نے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔  انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز انیس سو ستر میں فلم یوسف خان شیر بانو سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ بدر منیر نے چارسو سے زائد اردو اور پشتو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں دلہن ایک رات کی،خان دیکان،دیدان اورتیرے پیار میں شامل ہیں۔ بدر منیر گیارہ اکتوبر دوہزار آٹھ کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے بڑے بیٹے سید منیر اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پشو فلموں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...