امریکہ کے معروف گلوکار سولومن برکے ستر برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 سولومن برکے لاس اینجلس سے نیدر لینڈ جارہے تھے کہ ایمسٹر ڈیم کےشیفول ائیرپورٹ پر وفات پاگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے انکی موت کو طبعی قرار دیا ہے۔ کنگ آف راک  کے نام سے مشہور سولومن کی آخری البم \\\"نتھنگ امپوسیبل\\\" بہت مشہور ہوئی ۔ انہوں نے دوہزار تین میں گریمی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ سولومن نے بارہ اکتوبر کو نیدر لینڈ میں اپنی نئی البم \\\"ہولڈ آن ٹائٹ \\\"ریلیز کرنا تھی تاہم زندگی نے انہیں موقع نہیں دیا۔ آنجہانی گلوکار کی میت اگلے ہفتے امریکہ پہنچا دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن