کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں \\\"کشمیر چھوڑ دو تحریک\\\" کے تحت ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں پولیس نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کے دوران چارافراد کو گرفتارکرکے کاٹھوائی جیل میں منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب وادی میں جاری کرفیواور ہڑتالوں کے باعث زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح تعلمی سرگرمیاں اور تعمیراتی کام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ ضلع اننت ناگ میں طلباء کے لیے بننے والے واحد کالج کی تعمیرگزشتہ تین ماہ سے التوا کا شکار ہے۔
اننت ناگ میں طلباء کے لیے کالج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے چینی سے کالج کی عمارت مکمل ہونے اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا انتظار کررہے ہیں۔
بھارتی ظلم و ستم کا شکار کشمیری اسی امید پر زندگی گزار رہے ہیں کہ ایک دن وادی کے حالات ٹھیک ہوں گے اور وہ معمولات زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے۔