ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیئے فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کے قیام کاایکٹ دسمبرمیں مظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کردیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیرٹیکسٹائل انڈسٹری رانا محمد فاروق سعید نے کراچی میں تاجروں سے ملاقات اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مکمل بحالی سے روزگارکے دروازے کھلیں گے انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیئے نئے ایکٹ کی اشد ضرورت تھی تاکہ دوسری وزارتوں پر انحصارکی بجائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خودمختاربناکر معیشت کو بہتربنایا جائے ۔ اس موقع پر ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرسے وابستہ تاجروں نے ٹیکسٹائل بورڈ کی تشکیل کے لیے اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ بورڈ میں ارکان کی نامزدگی کا اختیارمتعلقہ تاجرتنظیموں کو دیا جانا چاہیئے مجوزہ بورڈ میں پانچ ارکان کی بجائے سات ارکان کو شامل کیا جائے اوراسٹیٹ بنک کو بھی نمائندگی دی جائے ۔ وفاقی وزیرنے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز کو ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،

ای پیپر دی نیشن