نارووال میں مانک روڈ کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث آئے روز حادثات آئے روز کا معمول بن گئے ہیں۔

وقت نیوزکےنمائندے کےمطابق مانک روڈ پرموجود گہرے گڑھوں کی وجہ سے عام لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ادھرمٹی دھول اور کوڑے کے باعث مکینوں کو سانس کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ شہریوں اور دکانداروں کا موقف ہے کہ سڑک کی ازسرنو تعمیر کی جائے اور متعلقہ ذمہ داروں افراد کو ہدایت کی جائے کہ وہ سڑک پر پڑنے والے بڑے گڑھوں میں مٹی ڈال کر اسے ٹریفک کے لئے رواں  رکھیں ۔ یونین کونسل مانک اور دیہات کے مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن