بہاؤلنگرمیں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزاکے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک افراد نے کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں اورامریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرامیرحلقہ محمد منیراحمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج  حکمران اتنے کمزوراور بے بس ہیں کہ خود ہی اپنے لوگوں کو پکڑ کر امریکہ کے سپرد کرتے ہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈرون حملے بند  اورعافیہ کو آزاد کروایا جائے۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن