صوبہ پنجاب میں سولہ سال تک مفت تعلیم کی فراہمی کے حکومتی حکم پر عملدرامد کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

Oct 11, 2010 | 11:40

سفیر یاؤ جنگ
صوبہ پنجاب میں سولہ سال تک مفت تعلیم کی فراہمی کے حکومتی حکم پر عملدرامد کےلیے درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو تحویل میں لے کر مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  25ہزار کی آبادی کےلیے سکول، کالج اور یونیورسٹی قائم کی جائے۔ درخواست میں جودیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کو مفت تعلیم کی فراہمی پر عملدرامد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
مزیدخبریں