ضلع ٹھٹھہ کی مختلف تحصیلوں میں قوم پرست جماعتوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے مسائل کے حل  کے لیےآج شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور مختلف جگہوں پراحتجاج کیا گیا

Oct 11, 2010 | 11:55

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوزکےنمائندے کےمطابق گھارو دھابے جی میرپورساکرو اورکیٹی بندرسمیت دیگرعلاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابررہی جس کے باعث سکولوں اوردفاترمیں حاضری معمول سے کم رہی۔ اس موقع پر قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کا طریقے کارٹھیک نہیں اورمتاثرین کو دی جانے والی امداد ناکافی ہے جبکہ من پسند افراد کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کارڈز کی مد میں بیس ہزارکی رقم کی بجائے پچاس ہزارکی جائے تاکہ متاثرین سیلاب اپنی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کرسکیں۔ 
مزیدخبریں