سکھرمیں جئے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے وطن کارڈ کے نام پرسیلاب متاثرین کی تذلیل کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کی قیادت سرائی قربان کھاوڑ ،لالہ اسلم پٹھان ، لالہ سھیل پٹھان اور دیگرکی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پرقائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کارڈ کی آڑ میں سندھیوں کو قطاروں میں کھڑا کرنے کے بعد لاٹھی چارج کرکے ان کی تذلیل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کارڈ کا آسرا دیکر سیلاب متاثرین کو کراچی اور حیدرآباد سے بیدخل کیا جا رہا ہے اور ان کے نام پر آنے والی امداد اپنے من پسند افراد میں تقسیم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن