ضلع ٹھٹھہ کے شہر گھارو میں محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کے باعث مختلف سکولوں کی مخدوش عمارتوں میں طلبا تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں۔

Oct 11, 2010 | 12:03

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوزکےنمائندے کےمطابق گھارو میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت انیس سو تہتر میں تعمیر کی گئی تھی جو محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کی وجہ سے انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے۔ عمارت کی چھتوں سے پلستر اتر گئے ہیں جبکہ سکول میں فرنیچرکا نام و نشان نہیں ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت کی بد حالی کو دیکھ کرتعلیم کو پھیلانے کے حکومتی دعوے محض دعوے نظرآتے ہیں۔  سکول کے طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ سکول کی عمارت کی دوبارہ تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔  
مزیدخبریں