وزیراعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خود مختارریاست ہے، نیٹو پاکستان کی خود مختاری کا مکمل احترام کرے۔

مردان میں رورل ھیلتھ سنٹرکے نئے بلاک اورمحب گرڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعلی خیبر پختوانخوا کا کہنا تھا کہ ہماری خود مختاری کا احترام نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔ ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے حوالےسے صوبائی خود مختاری سےمتعلق ہمارے مطالبات پورے ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس ترمیم پراس کی روح کے مطابق عمل کیا گیا تو ایک سال تک ہمیں مکمل خود مختاری مل جائے گی۔ وزیر اعلی امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ ملک کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔ اس مسلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں توانائی کے وسائل کو بڑھانا ہوگا۔ تاہم طلب و رسد میں فرق کی موجودگی تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے میں کسی ایک صوبے کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن