بھارت نے بنگلورٹیسٹ کے تیسرے روزپانچ وکٹوں کے نقصان پر چارسو پینتیس رنزبنالئے، ٹنڈولکر ڈبل سنچری کے قریب

بھارت نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روزایک سو اٹھائیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پراپنی اننگزکا دوبارہ آغازکیا تو مرلی وجے ایک سو انتالیس رنز بنا کرتین سو چھیالیس رنزکے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے اورسچن ٹنڈولکر کے درمیان ہونے والی شراکت میں تین سو آٹھ رنز بنے۔ پوجارا چار اور سریش رائنا بتیس رنز بنا سکے لیکن سچن ٹنڈولکر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اورکیریئر کی انچاس ویں ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی، انہیں اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے لئے صرف نو رنز درکارہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جونسن نے تین جبکہ بین ہلفنہاس اور مائیکل کلارک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔   

ای پیپر دی نیشن