عالمی نمبر دو سربیا کے نووک یوکووچ نے سپین کے ڈیوڈ فیررکو ہرا کرچائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Oct 11, 2010 | 13:50

سفیر یاؤ جنگ
بیجنگ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے بارش سے متاثرہ فائنل کا فیصلہ اتوار کی بجائے پیر کے روز ہوا۔ سربیا کے نووک یوکووچ نے پہلے سیٹ میں اپنے حریف کی پیش قدمی نہ چلنے دی اور دو کے مقابلے میں چھ گیمز سے سیٹ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے سیٹ میں ڈیوڈ فیرر کی جانب سے معمولی سی مزاحمت دیکھنے میں آئی تاہم اس بارچھ چار سے شکست ان کا مقدر بنی اور نووک یوکووچ ٹائٹل جیت گئے۔   
مزیدخبریں