ذرائع نے بتایا ہے کہ ذوالفقارمرزا کےساتھ کنگری ہاؤس کراچی میں پیرپگارا سے ملاقات کرنے والے چار ارکان اسمبلی کے خلاف پارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران ظفر لغاری ، نصراللہ بلوچ ، جاوید شاہ اور امداد پتافی نے گزشتہ روز ذوالفقار مرزا کے ساتھ پیرپگارا سے ملاقات کرکے حمایت کا مطالبہ کیا تھا جس کا پارٹی قیادت نے نوٹس لیا ہے۔