ہائی کورٹ نے سلمان تاثیرقتل کیس میں ملک ممتاز قادری کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ان کی سزا ئے موت پرعمل درآمد روک دیا ۔

Oct 11, 2011 | 12:36

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان اور انوار کانسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ممتاز قادری کے وکیل لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف اور دیگر وکلاء پیش ہوئے اور ممتاز قادری کی درخواست پیش کی جس پر عدالت نے ممتاز قادری کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سزا روکنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے
مزیدخبریں