لاہورہائیکورٹ کا صدر،وزیراعظم اورنوازشریف سمیت پندرہ سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم ۔

Oct 11, 2011 | 12:41

سفیر یاؤ جنگ
کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری کررہے تھے۔ درخواست گذارکے وکیل اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صدرآصف علی زرداری سمیت تمام سیاستدانوں نے ملک سے رقم لوٹ کر بیرون ممالک میں اپنے اثاثے بنا رکھے ہیں جس سے ملک کا قوم خزانہ خالی ہو چکاہے۔عدالت تمام سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرتےہوئے لوٹی گئی دولت قومی خزانے میںجمع کرانے کا حکم دے۔ جس پرعدالت عالیہ نے صدرآصف زداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلا نی، مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پندرہ سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتےہوئے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔
مزیدخبریں