لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے حکم پر پولیس نے چھاپہ مار کر خانیوال کے ایک بھٹے میں محبوس ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد کو بازیاب کرالیا۔

Oct 11, 2011 | 14:38

سفیر یاؤ جنگ
پولیس تھانہ کہنہ خانیوال نے ہائیکورٹ ملتان کے حکم پر بھٹہ ظفراللہ قاسم باغ پر چھاپہ مارکر وہاں سے بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افراد پر مشتمل خاندان کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے اس خاندان کو ہائیکورٹ میں پیش کرنے کے لئےتھانے میں ٹہرا دیا ہے۔ ہے۔ محبوس ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں بھٹے کے مالک نے محبوس کیا ہوا تھا اور مسلح چوکیدار ان پر پہرا دیتا تھا اور ان کو کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی ان کو مزدوری دی جاتی تھی۔
مزیدخبریں