امریکی صدرباراک اوباما نےمصرمیں عیسائی مسلم فسادات پرتشویش کا اظہارکرتےہوئےحالات پرقابوپانےکامطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدرباراک اوباما نےمصرمیں قبطی فرقے سے تعلق رکھنےوالےچوبیس عیسائیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ادھرمصرمیں حکمران فوجی کونسل نےمتعلقہ وزراکوقاہرہ میں چوبیس قبطی عیسائیوں کی ہلاکت اورسوسےزیادہ کےزخمی ہونے کےواقعہ کی فوری طورپرتحقیقات کرانےکی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب قبطی فرقے کےرہنماؤں نےسکیورٹی فورسز پرالزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے تشدد کو روکنےکیلئےبھرپور کارروائی سےاجتناب کیا۔واضح رہےکہ مصرکےدارالحکومت قاہرہ میں اتوارکےروزفرقہ وارنہ تشدد کےنتیجےمیں چوبیس شہری ہلاک جبکہ بڑی تعداد میںزخمی ہوگئےتھے۔

ای پیپر دی نیشن