فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق اس وقت تربیلاڈیم میں پانی کی آمد سینتالیس ہزاردوسوکیوسک جبکہ اخراج چھہتر ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول ایک ہزارپانچ سو پچاس فٹ سےکم ہوکرایک ہزارپانچ سواکتالیس فٹ رہ گئی ہے۔ادھر منگلاڈیم میں پانی کی آمد تیرہ ہزارآٹھ سوچالیس اوراخراج بتیس ہزارکیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول ایک ہزاردوسو دس فٹ سےکم ہو کرایک ہزاردوسوپانچ فٹ رہ گئی ہے۔ دوسری جانب دریائےسندھ سمیت تمام بڑےدریا اپنےاپنےہیڈورکس پرمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔