بھارت نے پاکستان پر ”قحط بم“ گرانے کا پلان بنا لیا: ظہور الحسن ڈاہر

ملتان (لیڈی رپورٹر) سندھ طاس واٹر کونسل پاکستان کے چیئرمین‘ ورلڈ واٹر اسمبلی کے چیف کوآرڈینیٹر حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ یہ واضح حقیقت ہے کہ بھارتی آبی جارحیت‘ دہشت گردی اور غیر ملکی سازشوں کے تحت پہلے پاکستان کی معیشت تباہ کر دی گئی۔ اب زندگی خطرے میں ہے۔ کوئی شہری یہاں محفوظ نہیں‘ نہ حکومت حفاظت کی ذمہ داری اٹھا سکتی ہے جو حکومت اندرون ملک کسی کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی وہ بیرون ملک سے بہہ کر آنے والے دریا¶ں کا تحفظ کیسے کر سکتی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے بھی محض اقتدار بچانے کی خاطر دریا¶ں کا نظام بھارت اور یہودی لابی کے حوالے کر دیا حالانکہ انٹرنیشنل لاءکے تحت بہتے دریا¶ں کا رخ کسی معاہدہ اور قانون کے تحت ہر گز تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا کہ دنیا کا بہترین اور مثالی نظام رکھنے والے ملک پاکستان کے دریا اور نہریں خشک کرنے کے لئے ”قحط بم یا واٹر بم“ تیار کرنے کیلئے جو ہائی میگا پلان ترتیب دیا گیا ہے اس کی تکمیل کیلئے بھارت کے پانی کمشن نے 120 ارب ڈالر مختص کئے تھے۔ اب مزید 380 ارب ڈالر مختص کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت بھارت دریائے چناب‘ جہلم اور سندھ کا پانی مکمل طور پر شمال سے جنوبی کی طرف موڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن