چین میں بادشاہت کے خاتمے کی سو سالہ تقریبات، قوم سوشلزم پر عمل کرے : ہوجنتاﺅ

Oct 11, 2011

سفیر یاؤ جنگ
بیجنگ (آن لائن) چین میں بادشاہت کے خاتمے کی سو سالہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ بیجنگ کے گریٹ ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں چینی صدر ہو جن تاو اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔دس اکتوبر انیس سو گیارہ کو مسلح بغاوت سے چنگ خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہو ا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہو جن تاو نے انقلاب کے رہنما ڈاکٹر سن یات سین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سوشلزم پر عمل کرے جو چین کی پہچان ہے۔ انہوں نے تائیوان اور چین کے دوبارہ ایک ہوجانے کی ضرورت پر زور دیا ہے چینی صدر نے کہا کہ پر امن طریقے سے دوبارہ اتحاد عوام کے مفاد میں ہے۔ چین میں دو ہزار سالہ شہنشاہیت 100 برس قبل کے انقلاب میں ختم ہوگئی تھی۔
مزیدخبریں