برلن (آن لائن + اے پی پی) جرمنی کی کابینہ نے ملک میں ختنہ کی اجازت دینے کا بل منظور کر لیا ہے مغربی جرمنی کی ایک عدالت نے ختنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ میں فیصلہ دیا تھا کہ ختنہ کی روایت انسانی جسم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے تاہم مسلمانوں اور یہودیوں نے اس فیصلہ کی شدید مخالفت کی تھی۔