ملالہ پر حملے میں امریکہ اور بھارت ملوث ہیں: عسکری ماہرین

لاہور (خبر نگار) ملالہ یوسف زئی پر حملہ غیرملکی سازش ہے۔ اس میں امریکہ، بھارت، افغان انٹیلی جنس اور موساد سب شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک ایسی کمزور مملکت بنا کر پیش کرنا ہے جس کے بارے وہ یہ پروپیگنڈا کر سکیں کہ غیرمستحکم پاکستان میں دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے، ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں اور دنیا کو بچانے کیلئے ان اثاثوں کو امریکہ اپنی تحویل میں لے لے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس آئی کے سینئر سابق افسران جنرل (ر) حمید گل، بریگیڈیئر محمد یوسف اور بریگیڈیئر یعسوب ڈوگر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اب پاکستان پر دباﺅ ڈالا جائے گا کہ اپنی فوج کو وزیرستان، باجوڑ خیبر میں جھونک دو۔ پاکستان میں امریکی اور بھارتی سرپرستی میں تحریک طالبان پاکستان بنائی گئی ہے۔ بریگیڈیئر محمد یوسف نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کے بعد اب مغربی میڈیا ہم پر یلغار کرے گا کہ پاکستانی حکومت ایک بچی کی حفاظت بھی نہیں کر سکی۔ بریگیڈیئر یعسوب ڈوگر نے کہا کہ جب تک ملک میں گڈگورننس نہیں ہو گی ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن