پیرپگاڑا کی ارباب غلام رحیم سے دبئی میں ملاقات

Oct 11, 2012

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل کے ترجمان کے مطابق پیر پگاڑا نے ارباب غلام رحیم سے دبئی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے آئندہ انتخابات میں مل کر چلنے اور ہم خیال دوستوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا پیرپگاڑا کی قیادت میں اتحاد میں شامل ہوں گے۔ ان کی قیادت پر اعتماد ہے۔ پیرپگاڑا نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد کو مزید بڑھایا جائے گا

مزیدخبریں