انقرہ (نمائندہ خصوصی/ اے ایف پی/ رائٹرز) شام کے ایک مسافر طیارے کو ہتیھار لیجانے کے شبہ میں گذشتہ روز ترکی کے جیٹ طیاروں نے انقرہ میں اتار لیا۔ طیارے میں 35مسافر سوار تھے۔ ادھر ترک آرمی جیٹ نے خبردار کیا ہے کہ ترک فورسز شام کے حملے کا پوری قوت سے جواب دیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر شام کی جانب سے کی جانیوالی بمباری نے ترکی کے علاقہ کو نقصان پہنچایا تو اس قسم کی صورتحال ناقابل برداشت ہو گی۔ گذشتہ روز ترکی کی جانب سے مشین گنوں کی فائرنگ سنی جا سکتی تھی۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہر صورت میں شام کی حمایت جاری رکھیں گے۔