اوٹاوا (اے پی اے) کینیڈا نے پاکستان سمیت چود غریب ملکوں کو دماغ صحت کے امراض کے علاج معالجے کیلئے ایک کروڑ 94 لاکھ کینیڈین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی اخراجات سے چلائے جانے والے ادارے گرینڈ چیلنجز کینیڈا کے سربراہ پیٹرسنگر نے کہا کہ دماغی امراض انتہائی نظرانداز کئے گئے عوارض ہیں۔