پرویز اشرف گیلانی کو منا کر ایوان صدر لے گئے، زرداری سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ر اجہ پرویز اشرف پروٹوکول کے بغیر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے لئے اسلام آباد کلب پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کو منانے کی کوشش کی۔ یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم انہیں منا کر ایوان صدر لے گئے۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں اہم گفتگو ہوئی۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سوئس حکام کو لکھے جانیوالے خط کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گذشتہ روز یوسف رضا گیلانی جب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو رہے تھے تو اس وقت میڈیا نے ان سے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے سوال کیا تو گیلانی نے جواب دینے سے انکار کیا اور صرف ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم گیلانی کے صاحبزادے و رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قبر کا ٹرائل ہو گا، ہم آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ آئین کے مطابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے‘ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ پہلے بھی پارٹی کا تھا اور آج بھی پارٹی کا ہے‘ ہم پارٹی کا حصہ ہیں اس لئے اس فیصلہ کو تسلیم کرتے ہیں۔ وفاقی وزےر اوورسےز ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سپر ےم کورٹ کا سوئس حکام کو لکھے جانےوالے خط کا مسودہ منظور کرنا خوش آئند ہے‘ حکو مت کو چاہئے کہ وہ بھی اب سوئس حکام کو خط کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے‘ رےاستی اداروں کو آئےن اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے‘ دہشت گردوں کےخلاف پوری قوم متحد ہے اور ملالہ ےوسف زئی کو دہشت گردوں نے نہےں بے حس لوگوں نے گولی ماری۔ وہ بدھ کے روز لاہور آمد کے موقع پر لاہور اےئرپورٹ اور لمز ےونےورسٹی مےں پر مےڈےا سے مختصر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ ےوسف زئی پر ہونےوالے حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے۔ انہوں کہا کہ دوہری شہرےت کے معاملے پر پارلےمنٹ کو نظر ثانی کرنی چاہئے۔ پےپلز پارٹی کے رہنما و سےنےٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے لچک کا مظاہرہ کیا۔ این آر او عملدرآمد کیس مےں حکومت کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھے جانے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزےد کہا کہ عدالت عظمیٰ نے صدر کے استثنیٰ کو مکمل طور پر تسلیم کر لیا۔ جو راستہ پرویز اشرف کو دیا گیلانی کو نہیں دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...