واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی وزیر خارجہ ہلےری کلنٹن سے دو منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی جس میں انہوںنے حال احوال پوچھا یہ کوئی تفصیلی ملاقات نہیں تھی واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا کہ پاکستانی وزیر داخلہ رحمن ملک امریکہ پاکستان لاءانفورسمنٹ اور انسداد دہشتگردی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کےلئے آئے ہوئے تھے جو ہمارے وسیع تر دو طرفہ تعلقات کے تحت ہوئے اس حوالے سے پاکستانی وزیر داخلہ کو وزیر خارجہ ہلےری کلنٹن سے حال احوال پوچھنے کا موقع ملا اور دو نوں کے درمیان تقریباً دو منٹ کی مختصر گفتگو ہوئی ۔یہ کوئی تفصیلی دو طرفہ ملاقات نہیں تھی اس لئے اس حوالے سے میں کوئی مخصوص بیان جاری نہیں کر سکتی-اس سوال پر کہ پاکستان، امریکہ اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور وہ ایسے حملوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اس معاملے پر امریکہ کا کیا ردعمل تھا؟وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ وہ مذکورہ معاملے کی تصدیق نہیں کر سکتیں اور میں اس طرح کے کسی مخصوص معاملے پر رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں-