لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل موسیقی کل الحمرا ہال میں ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل نے سہ روزہ الحمرا قومی ادبی و ثقافتی کانفرنس کے سلسلے میں 12 اکتوبر کو شام 8 بجے الحمرا ہال نمبر 1 میں ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا ہے جس میں گلوکار غلام عباس، عطااللہ عیسیٰ خیلوی، محمد علی شہکی اور گلوکارہ زرقا پرفارم کریں گے۔ یہ امر دلچسپ ہے کہ 12 اکتوبر 1999ءکو پرویز مشرف نے مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا اور اس دن جب مسلم لیگ ن یوم سیاہ منایا کرتی ہے۔ ان کی پنجاب حکومت کے زیر انتظام ادارے میں اس روز محفل موسیقی کے انعقاد پر بعض لوگ چہ میگوئیاں کر رہے ہیں کہ کیا یہ اپنی سابق حکومت کے خاتمے کا جشن منایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...