ڈاکٹر شیرافگن قومہ میں چلے گئے

Oct 11, 2012

میانوالی (نمائندگان) سابق وفاقی وزیر اور معروف پارلیمنٹرین ڈاکٹرشیر افگن خان قومے میں چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شیر افگن نیازی تین چار ماہ سے جگر کے مرض کی تکلیف کی وجہ سے کئی کئی دن کھانا کھانے سے قاصر رہے ہیں اور خوراک نہ کھانے کی وجہ سے بہت زیادہ کمزور ہو چکے ہیں۔ اب بہت زیادہ کمزوری کی وجہ سے چلنے اور اٹھ کر بیٹھنے سے بھی قاصر ہیں اور صحیح طور پر بول بھی نہیں سکتے۔ ان کے بیٹے امجد علی خان نے عوام سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں