پنجاب اسمبلی کے 5 نااہل ممبران کو تنخواہ، الاﺅنسز جمع کرانے کے نوٹس

Oct 11, 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلی شہباز شریف سمیت مزید 17 ارکان پنجاب اسمبلی نے دوہری شہریت کے حوالے سے اپنے حلف نامے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دئیے جبکہ دوہری شہریت کی وجہ سے نااہل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 5 ممبران کو تنخواہ اور دیگر الاﺅنسز جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ جن سابق ممبران کو یہ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں مسلم لیگ (ن) کے اخلاق بلوچ، وسیم قادر، ڈاکٹر اشرف چوہان اور چودھری ندیم خادم شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی ایک خاتون ممبر آمنہ بٹر شامل ہیں۔

مزیدخبریں