”ڈاکٹریٹ کی ڈگری نصف صدی سے زائد عرصہ کی خدمات کا اعتراف ہے “

Oct 11, 2012

لاہور (پ ر) چیف ایڈیٹر ”نوائے وقت“ گروپ مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر روزنامہ ”اوصاف“ کے چیف ایڈیٹر ”اے پی این ایس“ کے سینئر نائب صدر مہتاب خان نے دیگر عہدیداروں اور ادارے کے کارکنوں کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہمجید نظامی کی صحافتی، سماجی خدمات اتنی بلند اور قابل تحسین ہیں کہ آپ کے لئے ایسی کسی بھی ڈگری سے خود اس ڈگری کا وقار اور عزت بڑھ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت یابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ صحافتی خدمات کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔ دریں اثناءپیر سید غلام معین الحق گیلانی گولڑہ شریف نے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مشاہیر کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کا شیوہ ہے۔جامعہ پنجاب کی جانب سے نوائے وقت گروپ آف پبلیکیشنز کے ایڈیٹر انچیف جناب مجید نظامی صاحب کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا ایک ایسی ہی خوبصورت روایت ہے۔

مزیدخبریں