سنچورین (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے میچ میں پاکستانی آل را¶نڈر اظہر محمود کی آل را¶نڈر کارکردگی کی بدولت آکلینڈ نے ہمپشائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو یارکشائر نے شکست دیدی۔ آکلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہمپشائر کی ٹیم 8 وکٹوں پر 121 رنز بنا سکی۔ کاربیری 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اظہر محمود نے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آکلینڈ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اظہر محمود نے 31 گیندوں پر 55 رنز ناٹ آ¶ٹ بنائے۔ گپٹل نے 31 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ ہمپشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل را¶نڈر شاہد آفریدی صفر پر آ¶ٹ ہونے کے بعد 23 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ اظہر محمود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی جب اس کی 8 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں۔ براوو اور رام دین نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور سکور 101 رنز تک پہنچا دیا۔ جب براوو 45 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے، رام دین نے 40 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور وہ رن آ¶ٹ ہو گئے۔ کوپر نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ سائیڈ بوٹم نے 13 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آ¶ٹ کئے۔ یارکشائر کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ پہلی وکٹ 12، دوسری 16، تیسری 44 جبکہ چوتھی وکٹ 51 رنز پر گر گئی جس کے بعد بیلنس اور رشید نے اننگز کو سنبھالا دیا اور ہدف پورا کر لیا۔ بیلنس نے 64 اور رشید نے 33 رنز بنائے۔ بدری، رامپال، امریت اور اوٹلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔