لاہور سٹاک ایکسچینج نے ٹریٹ کارپوریشن کے ٹرم سرٹیفیکیٹس کی لسٹنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی

Oct 11, 2012

کامرس رپورٹر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے آج سے باقاعدہ طور پر ٹریٹ کارپوریشن کے لسٹڈ۔ سیکیورڈ، ری ڈیم ایبل اور کنورٹ ایبل ، پارٹی سیپیشن ٹرم سرٹیفیکیٹس کی لسٹنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔۔ کمپنی کا نام لاہور سٹاک ایکسچینج کی ریڈی بورڈ کوٹیشن میں آج سے درج کر دیا جائے گا۔ کمپنی کے تمام سودے T+2 کی بنیاد پر کلیئر کئے جائیں گے۔ اس کمپنی کی پہلی کلیئرنگ 15 اکتوبر2012 کو کی جائے گی جو کہ الیکٹرانک شکل میں نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کرے گی۔

مزیدخبریں