ملبورن (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کارل ہوپر نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ بین الاقوامی کرکٹ کے لئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں کرپشن کی بنیاد آئی پی ایل نے رکھی ہے جو کھیل کے حسن کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح پر ہرکوئی خوش ہے۔ بورڈ کھلاڑیوںکا سنٹرل کنٹریکٹ تنازعہ فوری حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ سنٹرل کنٹریکٹ تنازعہ کے باعث کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ کرس گیل سے تنازعہ کھڑا کرتے اس کی ایک سال کی کرکٹ ضائع کی گئی۔انہوں نے کہاکہ شائقین بڑے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکوارڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا کرس گیل، سنیل لزائن اور ڈیوائن برویو جیسے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹرکٹ دیا جائے۔کارل ہوپر نے کہاکہ میں ٹیسٹ کرکٹ کا مداح ہوں اگر آپ ٹیسٹ کرکٹ میں خود ڈھال لیتے ہیں تو فارمیٹ میں کامیاب ہو جائیںگے۔
انڈین پریمیئر لیگ نے کرکٹ میں کرپشن کی بنیاد رکھی : کارل ہوپر
Oct 11, 2012