عمراکمل کی عبدالقادر کی بیٹی کے ساتھ شادی آئندہ سال ہو گی

لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی سابق لیگ سپنرعبدالقادر کی بیٹی کے ساتھ شادی آئندہ سال کے اوائل مےں ہوگی۔عمراکمل کے خاندانی ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر اپنی زندگی کی اہم اننگز کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ عمر اکمل کی شادی اگلے سال ہوگی اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکمل برادران اور عبدالقادر کے خاندانی تعلقات ہیں جو اب رشتے داری میں بدل رہے ہیں۔ دونوں خاندانوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ عمراکمل شادی مارچ مےں ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن