کارکنو ں کو حادثات سے بچانے کیلئے سیفٹی قوانین پر علمدرآمد کا مطالبہ

Oct 11, 2012

لاہور (پ ر) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ”کارکنوں کو حادثات و پیشہ وارانہ بیماریوں سے محفوظ کرانے اور حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کرانے“ کے موضوع پر اہم سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں بمعہ واپڈا، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیکسٹائل، کیمیکل، ٹرانسپورٹ، پی ڈبلیو ڈی، انجینئرنگ سے متعلقہ ٹریڈ یونین نمائندگان نے شرکت کی جبکہ آئی اے رحمن سیکرٹری جنرل انسانی حقوق کمیشن اور حسن اقبال سیکرٹری برائے محنت و انسانی وسائل، خورشید احمد مرکزی سیکرٹری کفیڈریشن، روبینہ جمیل، الطاف بلوچ، یوسف بلوچ، خوشی محمد کھوکھر، اسامہ طارق، اکبر علی، ناصر گلزار، نیاز احمد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے گارمنٹس فیکٹری کراچی اور لیدر فیکٹری اور کرک فیکٹری لاہور میں آگ لگنے سے سینکڑوں محنت کشوں کی فیکٹریوں میں المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مجرمانہ غفلت اور حکومتی مشینری کو ناکام قرار دیا۔

مزیدخبریں