والد کی جگہ نہیں لے سکتا : عارف لوہار

لاہور (این این آئی) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں نے اپنے والد کے فن کا دیا روشن کیا ہوا ہے او ر اس کی روشنی ہرسو پھیلا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے بڑے ا عزاز کی بات ہے کہ میرے پرستاروں نے مجھے بھی اسی طرح محبت اور چاہت دی ہے جو میرے والد کے حصے میں آئی تھی ۔ میرے والد عالم لوہار کی گائیکی کا جو انداز تھا میں اس کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر ان کی جگہ نہیں لے سکتا ۔ میرا سب لوگوں کے لئے پیغام ہے کہ وہ والدین کا احترام کریں تاکہ کامیابیاں ان کے مقدر کا حصہ بنیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...