سمیر افتخار نے نیو میکسیکو بیلون فیسٹا انوی ٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

Oct 11, 2012

نیویارک (اے پی پی) پاکستان کے سٹار ٹینس پلیئر سمیر افتخار نے نیو میکسیکو بیلون فیسٹا انوی ٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سمیر نے فائنل میں حریف امریکی کھلاڑی کو شکست دی۔ امریکہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کے جونیئر ٹینس سٹار سمیر افتخار نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے لوئز رامیریز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر یو این ایم بیلون فیسٹا انوی ٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سمیر افتخار اب 19 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرکالجیٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں