اسلام آباد میں حساس اداروں کی جانب سے دہشتگردی کے حملوں کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد وزارت داخلہ کے حکم پرریڈ زون ایریا میں سکیورٹی کوریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ لاجز،گلشن جناح، اسلام آباد کے دو بڑے نجی ہوٹل اور پارلیمنٹ متعدد سرکاری اداروں کے ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ریڈ زون ایریا میں آنے جانے والوں اورسرکاری دفاترمیں کام کرنے والوں سمیت رہائشیوں کے مکمل کوائف حاصل کرنا شروع کردیئے ہیں۔ تاکہ کسی قسم کے بھی دہشتگردی کے واقعہ سے نمٹا جا سکے اسلام آباد کے داخلی اورخارجی راستوں پر بھی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظروزارت داخلہ کی ہدایت پرپولیس نے ریڈ زون ایریا کے رہائشیوں اوردفاترجانے والوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا.
Oct 11, 2012 | 12:57