سابق وزیر قانون ڈاکٹرشیر افگن نیازی طویل علالت کے بعد قومہ میں چلے گئے۔

میانوالی سے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیر افگن نیازی چارماہ سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ کئی کئی دن کھانا نہ کھا سکے، خوراک نہ ملنے کی وجہ سے وہ کمزور ہوچکے ہیں اور اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں جبکہ صحیح طرح بول بھی نہیں سکتے۔ تین چار روز سےسابق وزیرقانون ڈاکٹرافگن کی حالت خراب تھی جس کے بعد وہ قومے میں چلے گئے۔ ان کے صاحبزادےامجد نے عوام سےان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن