یونان سے ڈی پورٹ کیے جانے والے ترپن پاکستانیوں کو بے نظیرائیرپورٹ پرایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

یونان نے غیرقانونی طورپرمقیم ترپن افراد کوڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھیج دیا۔ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کوبے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد میں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے مطابق انہیں انسانی سمگلروں نے بھاری رقوم لے کریونان بھجوایا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کرکے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن